ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سال 2018میں بھی نہیں حل ہو سکا ناگالینڈ مسئلہ ،علاقائی تنظیمیں برہم

سال 2018میں بھی نہیں حل ہو سکا ناگالینڈ مسئلہ ،علاقائی تنظیمیں برہم

Mon, 24 Dec 2018 19:37:56    S.O. News Service

کوہما، 24دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اس سال کی ابتدا میں ناگالینڈ میں ایک نئی حکومت آئی جس سے دہائیوں سے معطل ناگالینڈ مسئلہ کے حل کی امید جاگی لیکن2018اب ختم ہونے کی دہلیز ہے اور ریاست کے لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ تبدیلی کہاں ہے جس کا وعدہ وزیراعلیٰ نافیو ریونے کیاتھا۔اس سال اس مطالبے نے زورپالیا کہ 2019کے الیکشن سے پہلئے مسئلہ کا حل نکالا جائے۔یہ فروری میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک بڑامسئلہ تھا۔کئی ناگا عوامی تنظیموں نے ناگالینڈ قبائلی ہہوز اور شہری تنظیموں کے بینرتلے کے کمیشن کے تحت کہا ہے کہ مسئلہ اسمبلی کے انتخاب سے پہلے حل ہونا چاہئے۔اس کے سبب سیاسی جماعتیں انتخابات میں اترنے سے کترانے لگیں،تاہم بی جے پی 27جنوری کوہونے والے انتخابات میں اترنے کافیصلہ کیا۔سابق اتحادی ساتھی این پی ایف سے تعلق توڑنے والی این ڈی پی پی اور بی جے پی نے پیپلز ڈیموکریٹک الائنش (پی ڈی اے)کا قیام کیا اور 15سال پرانی این پی ایف حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے 29سیٹ جیتنے میں کامیابیاب رہیں۔این ڈی پی پی نے 17اور ساتھی بی جے پی نے 12سیٹوں پر جیت درج کی۔سال 2015ء میں این ایس سی این (آئی ایم) اور مذاکرات میں الگ الگ شامل ہوئے6 نجی سیاسی گروپوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد بھی دس سال پہلے ناگالینڈ مسئلہ کا حل نہیں ہوا۔نومبر میں صدر این کے سنگھ کی قیادت میں 15ویں فنانس کمیشن کی ایک ٹیم نے ریاست کا دورہ کیا اور بھروسہ دلایا کہ ناگالینڈ کی معیشت کی ترقی میں تیزی اور ہم آہنگی اپنائے گی۔


Share: